اتر پردیش کی دارلحکومت لکھنؤ میں 24 ویں ہنر ہاٹ کا انعقاد 'ووکل فار لوکل' تھیم کے ساتھ لکھنؤ میں 23 جنوری کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کیا۔
وزیر اعلیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ "مودی جی نے آتم نربھر بھارت کے اصل شلپ کار ملک کے ہنر مندوں اور ان کی کاریگری کو مانا ہے۔" ہنر ہاٹ ملک کے ہنر مند دستکاروں شلپ کاروں کی دیسی مصنوعات کو موقع اور بازار فراہم کرانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔
اتر پردیش کے سبھی 75 اضلاع اپنے مخصوص مصنوعات کے لئے مشہور ہیں جن میں لکھنؤ کا چکن کاری، بھدوہی کی قالین، بنارسی ساڑیاں، فیروزاباد کا کانچ کے سامان، مرادآباد کا پیتل، علیگڑھ کا ہارڈ ویئر، آگرہ و کانپور کا چمڑے کا سامان اور رام پوری چاقو ملک و بیرونی ممالک میں اپنی الگ شناخت رکھتے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران رامپور کے محمد یامین نے بتایا کہ میں رامپور کا واحد شخص ہوں جو رام پوری چاکو کا کاریگر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس کام میں 35 سالوں سے لگا رہا لیکن جب اس پر پابندی عائد کر دی تو دوسرا کام مجبوری میں کرنا پڑا۔
رام پوری چاکو کی تاریخ 200 سالہ قدیم ہے۔ رامپور کے نوابوں نے اس چاکو کا استعمال کیا تھا اور یہ چاقو ملک و بیرونی ممالک میں اپنی الگ شناخت کے لئے مشہور ہوا۔ لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا جب یہ شاندار چاکو لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہو گیا۔
یامین بتاتے ہیں کہ رامپور کے ڈی ایم صاحب میرے گھر آ کر مجھے کہا کہ ایک بار پھر سے رامپور کی پہچان رام پوری چاقو بنانے کا کام شروع کرو۔ اس کے بعد سے ہی مجھے اس کا لائسنس دیا گیا۔ ڈی ایم صاحب نے مجھے یہاں کے ہنر ہاٹ میں اسٹال لگانے میں پوری مدد کی۔
انہوں نے کہا کہ ایک زمانہ تھا جب بالی ووڈ میں راج کمار اور پریم چوپڑا یہی رام پوری چاقو استعمال کیا کرتے تھے۔ اکثر فلموں میں غنڈے موالی لوٹ مار کے لئے خوبصورت اور تیز دھار رام پوری چاقو نکال کر کسی بھی راہگیر کا سامان لوٹ لیا کرتے تھے۔