اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوگی حکومت کے تین برس مکمل، حصولیابیوں کا تذکرہ

اترپردیش کی یوگی حکومت کے تین برس گزشتہ روز مکمل ہوگئے ہیں اس موقع پر ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور سردار بلدیو سنگھ اولکھ نے پریس کانفرنس کا اہتمام کرکے اپنی حکومت کے کام گنائے۔

ریس کانفرنس کا اہتمام کرکے اپنی حکومت کے کام گنائے
ریس کانفرنس کا اہتمام کرکے اپنی حکومت کے کام گنائے

By

Published : Mar 21, 2020, 8:05 AM IST

اس دوران 'سشاسن کے تین سال' نامی کتاب کا رسم اجراء بھی عمل میں آیا۔

ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور سردار بلدیو سنگھ اولکھ نے رامپور میں کلیکٹریٹ کے میٹینگ ہال میں پریس کانفرنس کا اہتمام کرکے تین برسوں میں یوگی حکومت کے ذریعہ کیے گئے کاموں کو گنوایا۔

ریس کانفرنس کا اہتمام کرکے اپنی حکومت کے کام گنائے

انہوں نے کہا کہ 'اترپردیش کو ہم نے اپنے ترقیاتی کاموم سے اتم پردیش بنا دیا ہے، خواہ تعلیمی میدان ہو یا صحت کے مسائل یا پھر غربت کو ختم کرنے کا معاملہ ہر سطح پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ والی قیادت میں ہماری حکومت نے کام کرکے تاریخ رقم کرکے دکھائی ہے'۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ' ریاست میں غریبوں کے لیے مفت علاج کے بندوبست کرائے گئے ہیں تو وہیں صحتی مراکز پر ہر اتوار کو وزیر اعلی ہیلتھ کیمپ کا بھی پابندی سے اہتمام کیا جا رہا ہے'۔

اس دوران جب ریاستی وزیر اولکھ سے پوچھا گیا کہ رامپور میں بند فیکٹریوں کب کھولا جائے گا تو انہوں نے کہا کہ 'یہ فیکٹریاں سماجوادی پارٹی کے دور اقتدار میں بند ہوئی تھیں ہم ان فیکٹریوں کو جلد ہی کھلوانے کی کوشش کر رہے ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details