ریاست اترپردیش کے شہر رامپور کے رکن پارلیمان اور سماج وادی پارٹی کے قدآور رہنماء اعظم خاں کی رہائی کا مطالبہ اب زور پکڑتا جا رہا ہے۔ رامپور کے معروف سماجی کارکن وکاس آریہ بجناتھ نے اعظم خاں کی خرابی صحت کا حوالہ دیتے ہوئے پیرول پر رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
محمد اعظم خاں ایک سال سے زائد عرصہ سے سیتاپور جیل میں قید ہیں۔ ان دنوں ان کی حالت غیر مستحکم ہونے کی وجہ سے ان کا علاج لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال میں چل رہا ہے۔ اعظم خاں کی رہائی کے لیے ان کے حامیوں کے ذریعہ آواز بلند کی جارہی ہے۔
رامپور کے معروف سماجی کارکن وکاس آریہ بجناتھ نے اعظم خاں کی خرابی صحت کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی پیرول پر رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا 'محمد اعظم خاں بے قصور ہیں اور ان کو سیاسی رنجش کے تحت پھنسایا گیا ہے۔ موجودہ حکومت کی سرپرستی میں انتہائی سنگین جرائم کے ملزمین آزاد گھوم رہے ہیں جبکہ ایک ایماندار اور خیر خواہ لیڈر کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے۔ یہ انتہائی شرمناک بات ہے'۔