اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی رہنما کی آخری رسومات میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں بی جے پی کے مقامی رہنما انوراگ شرما کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

بی جے پی رہنما کی آخری رسومات میں لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی
بی جے پی رہنما کی آخری رسومات میں لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی

By

Published : May 23, 2020, 10:23 AM IST

اس موقع پر اپنے رہنما کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے لیے بی جے پی کارکنان لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور سوشل ڈسٹنسنگ کی دھجیاں اڑائیں ۔

بی جے پی رہنما کی آخری رسومات میں لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی

گذشتہ روز رامپور کے تھانہ سول لائن علاقے میں بی جے پی رہنما انوراگ شرما کا نامعلوم افراد نے گولی مارکر قتل کر دیا تھا۔

مہلوک کی لاش کو ڈی ایم اور ایس پی کی منطوری کے بعد تین ڈاکٹرس کی خصوصی ٹیم نے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔

کل دوپہر 12 بجے سینکڑوں کی تعداد میں بی جے پی کارکنان انوراگ شرما کی رہائش گاہ پر جمع ہوئے اور آخری رسومات ادا کرنے شمشان گھاٹ تک گئے۔

پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں بی جے پی کارکنان سیکڑوں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل کر آئے۔ جہاں سوشل ڈسٹنسنگ کی دھجیاں اڑتی ہوئی صاف نظر آئیں اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details