اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور: کورونا مثبت مریضوں کی تعداد بڑھ کر 16 ہوئی - رامپور کورونا مثبت مریضوں کی 22 ہو جائے گی۔

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد اب 16 ہوگئی ہے۔ ابھی تک 15 افراد کورونا مثبت پائے گئے تھے لیکن دہلی سے ایک شخص جب لوٹا اس کی جانچ کرائی گئی ۔ جانچ کرانے پر اس کی کورونا رپورٹ مثبت آئی، جس سے ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد بڑھ کر 16 ہوگئی۔

کورونا مثبت مریضوں کی تعداد بڑھ کر 16 ہوئی
کورونا مثبت مریضوں کی تعداد بڑھ کر 16 ہوئی

By

Published : Apr 28, 2020, 8:11 PM IST

رامپور سے 27 اپریل کو کورونا وائرس جانچ کے لئے 792 سیمپل بھیجے گئے جن میں سے 725 افراد کی رپورٹ آ چکی ہے جبکہ 67 افراد کی رپورٹ آنی ابھی باقی ہے۔

ضلع کلکٹر آنجنئے کمار سنگھ نے میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ موصول ہوئی رپورٹ کے مطابق 689 افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک نیا معاملہ سوار کے کھیڑا ٹانڈا سے سامنے آیا ہے۔

کورونا مثبت مریضوں کی تعداد بڑھ کر 16 ہوئی

رامپور کے ڈی ایم نے کہا کہ متاثرہ شخص دہلی سے آیا تھا اور پولیس چیک پوسٹ پر روکا گیا ۔ جب اس کی کورونا جانچ کرائی گئی تو رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جس سے اب ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد بڑھ کر 16 ہوگئی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی تک رامپور میں جتنے کورونا مثبت معاملے سامنے آئے تھے ان میں سے 4 افراد ٹھیک بھی ہو گئے اور ان کو چھٹی بھی دی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوہر یونیورسٹی کے کوارنٹین سینٹر میں 6 افراد امروہہ سے بھی لائے گئے تھے اگر ان تمام افراد شامل کردیا جائے تو رامپور میں کورونا مثبت مریضوں کی 22 ہو جائے گی۔

ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ رامپور میں جتنے بھی افراد کورونا وائرس پازیٹیو پائے گئے ہیں ان میں سے کسی بھی شخص کی حالت نازک نہیں ہے اور نہ ہی ان میں کسی بھی قسم کی کوئی علامات ظاہر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بقیہ افراد بھی جلد ہی ٹھیک ہوکر ڈسچارج کر دئے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details