اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور: معروف سماجی کارکن سید ناصر میاں کا انتقال

رامپور کے معروف سماجی کارکن اور غرباء و مساکین کی مدد کے لئے ہمہ وقت سرگرم رہنے والے سید ناصر میاں عرف پرنس طویل علالت کے بعد 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

رامپور: معروف سماجی کارکن سید ناصر میاں کا انتقال
رامپور: معروف سماجی کارکن سید ناصر میاں کا انتقال

By

Published : Apr 23, 2021, 4:32 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں معروف سماجی کارکن سید ناصر میاں کا طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔ وہ 85 برس کے تھے۔ ان کے انتقال سے نہ صرف ان کے اہل خانہ بلکہ ان کے ہزاروں خیر خواہوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ رامپور میں واقع ان کی کوٹھی پر ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جہاں ان کے عزیز و اقارب کے علاوہ شہر کی سرکردہ علمی، ادبی شخصیات نے سوشل ڈسٹنسنگ کا خاص خیال رکھتے ہوئے شرکت کی۔

رامپور: معروف سماجی کارکن سید ناصر میاں کا انتقال




رامپور کے معروف سماجی کارکن اور غرباء و مساکین کی مدد کے لئے ہمہ وقت سرگرم رہنے والے سید ناصر میاں عرف پرنس طویل علالت کے بعد 85 برس کی عمر میں اپنے پیچھے ہزاروں سوگواروں کو چھوڑ کر اپنے رب حقیقی سے جا ملے۔ ان کے انتقال کی خبر سن کر ہر آنکھ نم ہے۔

رامپور کے فلاح اینگلو عربک اسکول کے ڈائریکٹر رحمت یار خاں نے اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سید ناصر میاں مرحوم کی فلاحی خدمات کو یاد کیا۔

وہیں رامپور کے معروف سماجی کارکن مسرت علی خاں نے سید ناصر میاں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ناصر میاں نے غرباء و مساکین کا مسیحا بن کر لوگوں کی مدد کی۔

سید ناصر میاں کی نماز جنازہ نائب امام جامع مسجد مولوی شعائر اللہ خاں نے پڑھائی اور تدفین ان کے آبائی قبرستان میں عمل میں آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details