عالمی شہرت یافتہ رامپور رضا لائبریری میں مختلف علوم و فنون کے ہزاروں مطبوعات ہیں۔ ساتھ ہی یہاں مقدس کتابوں بالخصوص قرآن کریم کے نادر و نایاب نسخے بھی موجود ہیں۔
جس میں سے سب سے اہم کوفی خطاطی میں 7 ویں صدی عیسوی میں حضرت علی کے دست مبارک سے تحریر کردہ نایاب قرآن مجید کا نایاب و نادر قرآن مجید کا نسخہ، کوفی خطاطی میں 8 ویں صدی عیسوی میں امام ابو عبداللہ جعفر بن محمد بن علی کے ذریعہ تحریر کردہ نایاب قرآن مجید وغیرہ شامل ہیں۔
اس کے ساتھ ہی خط کوفی، خط نسخ، خط نستعلیق، خط ریحان، وغیرہ میں اسلامی خطاطی کی بھی نمائش کی گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رامپور رضا لائبریری کی جانب سے ہر سال رمضان المبارک کے آخری عشرہ سے 15 روزہ قرآن کریم کے نادر و نایاب نسخوں کی نمائش کا اہتمام کیا جاتا ہے جو عید الفطر کے دس دن بعد تک جاری رہتی ہے۔
مزید پڑھیں:
لیکن گذشتہ برس سے کورونا وبا کی وجہ سے اس نمائش کا اہتمام آن لائن کیا جا رہا ہے۔ آپ بھی دنیا کے کسی بھی خطہ سے اپنے موبائل فون یا لیپ ٹاپ پر ایک کلک کے ذریعہ اس نمائش میں شامل ہو سکتے ہیں۔