اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور میں قتل کی واردات کا پردہ فاش - سنسنی خیز قتل کی واردات کا پردہ فاش

بلاسپور میں ایک ماہ قبل ہوئے ایک سنسنی خیز قتل کی واردات کا پردہ فاش کرتے ہوئے چچا اور چچا زاد بھائی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

میں ایک ماہ قبل ہوئے ایک سنسنی خیز قتل کی واردات کا پردہ فاش کرتے ہوئے چچا اور چچا زاد بھائی کو گرفتار کرلیا گیا ہے
میں ایک ماہ قبل ہوئے ایک سنسنی خیز قتل کی واردات کا پردہ فاش کرتے ہوئے چچا اور چچا زاد بھائی کو گرفتار کرلیا گیا ہے

By

Published : Jul 7, 2020, 10:14 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر رام پور کے تحصیل بلاسپور میں ایک ماہ قبل ایک سنسنی خیز قتل کی واردات کا پردہ فاش کرتے ہوئے ریاستی پولیس نے ملزم پریم شنکر کے چچا اور چچا زاد بھائی کو حراست میں لیا ہے۔

رامپور میں قتل کی واردات کا پردہ فاش

واضح رہے کہ اس قتل کے ملزم نے پولیس سے پوچھ گچھ کے دوران اپنا جرم کو قبول کرلیا، تاہم پولیس نے قتل کے ملزم چچا اور چچا کے بیٹے کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

خیال رہے کہ رامپور کی تحصیل بلاسپور میں 27 مئی سنہ 2020 کی دوپہر کے وقت رودرپور شاہراہ پر اہرو تراہہ کے نزدیک ای رکشہ ڈرائیور پریم شنکر ولد نیمچند کا نامعلوم افراد نے گولی مارکر قتل کر دیا تھا۔

اس معاملے میں مقتول کے والد کی تحریر کی بنیاد پر تھانہ بلاسپور پر مقدمہ 130/2020 دفعہ 302 کے تحت دائر ہوا تھا، اس سلسلے میں پولیس مسلسل قاتلوں کی تلاش میں مصروف تھی۔

اس معاملے میں پولیس کو جب سراغ ہاتھ لگا تو اس کے نتیجہ میں آج پولیس نے پریم شنکر کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قتل کے معمہ کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس متعلق رامپور کے ایڈیشنل ایس پی ارون کمار سنگھ نے میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول پریم شنکر کے قتل کی واردات کو اس کے اپنے سگے چچا اور چچا کے بیٹے نے انجام دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ معاملے میں دو ملزمین کو اہرو روڈ ریلوے کراسنگ کے پاس سے گرفتار کیا گیا، جن کی نشاندہی پر قتل میں استعمال کیا گیا آلہ قتل طمنچہ 12 بور معہ دو زندہ کارتوس 12 بور بھی برآمد ہوئے ہیں۔

گرفتار ملزم اومکار جس کی عمر تقریباً 50 برس ہے جبکہ دوسرا ملزم اومکار کا بیٹا سورج کی عمر تقریباً 22 برس کی ہے۔

ایڈیشنل ایس پی نے بتایا کہ ملزمین کے خلاف مقدمہ 130/20 دفعہ 302 بنام اومکار اور سورج اور مقدمہ 184/20 دفعہ 3/25 آرمز ایکٹ بنام سورج پر مقدمہ دائر کرکے کاروائی کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details