ریاست اترپردیش کے رامپور میں شراب مافیا راجو سکسینہ کی 51 لاکھ 84 ہزار 2 سو 64 روپے کی مالیت کی جائداد پولیس نے ضبط کی ہے۔ یہ کاروائی تھانہ بھوٹ پولیس نے گینگسٹر ایکٹ کے تحت کی ہے۔
غیر قانونی طریقہ سے شراب کا کاروبار کرنے والا شراب مافیا راجیندر سکسینہ عرف راجو سکسینہ ولد رام بہادر ساکن دھمورا کو تھانہ بھوٹ پولیس نے گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے اس کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کر لیا ہے۔
اطلاع کے مطابق راجیو سکسینہ پر 2020/236 کے تحت دفعہ 3 (1) گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا۔
پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق وہ شراب کا غیر قانونی کاروبار کرتا تھا۔ راجو سکسینہ نے غیر قانونی شراب کے کاروبار کی مدد سے 51 لاکھ 84 ہزار 264 روپے کے مالیت کی جائداد جمع کی تھی۔