معروف سماجی کارکن رحمت یار خان نے کہا کہ بجلی پانی اور رہائش جیسے مسائل کافی سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔ اس لئے اپنی دیگر سرگرمیوں کے ساتھ ہی ان مسائل کے لئے حل کے لیے بھی جدوجہد کریں گے۔
ایک روز قبل بجلی محکمہ کے افسران کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے رہنما فیصل لالہ نے محکمہ بجلی کے عہدیدارن پر سنگین عائد کرتے ہوے کہا تھا کہ بجلی گھر اور دیگر سرکاری دفاتر کے 80 ۔80 لاکھ کے بل بقایا ہیں۔تاہم مذکورہ محکمہ صرف غریب عوام کو بجلی چوری کے نام پر ہراساں کر رہا ہے۔
اس معاملے پر بجلی محکمہ کے ایکزکیوٹیو انجینئر بھیشم تومر نے فیصل کے الزامات کی تردید کی ہے۔