اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور: وقف اراضی پر محکمہ آبپاشی کی جانب سے تعمیر کی مخالفت - محکمہ آبپاشی

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں آکاش وانی کے قریب واقع وقف اراضی نمبر 187 اس وقت تنازع کا شکار ہو گئی جب محکمہ آبپاشی کی جانب سے مبینہ وقف کی اراضی پر پانی کی ٹانکی کے تعمیری کام کا آغاز کیا گیا۔

Rampur: opposes construction Irrigation department on waqf lands
رامپور: وقف اراضی پر محکمہ آبپاشی کی جانب سے تعمیر کی مخالفت

By

Published : Nov 22, 2020, 10:42 PM IST

رامپور میں ریڈیو اسٹیشن کے قریب وقف بورڈ کی اراضی ہے جبکہ اس زمین پر تین قبریں بھی بنی ہوئی ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان قبور میں قدیم زمانے سے صوفی حضرات مدفون ہیں اور برسوں سے عقیدت مند یہاں پہنچ کر نذارنہ پیش کرتے ہیں لیکن گذشتہ 2013 سے یہ اراضی تنازع کا شکار ہے۔

رامپور: وقف اراضی پر محکمہ آبپاشی کی جانب سے تعمیر کی مخالفت

2013 میں محکمہ آبپاشی کی جانب سے اس اراضی پر پانی سپلائی کے لیے ٹینک کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا تھا جس کے بعد وقف اراضی کے متولی رئیس احمد نے اعتراض کیا تھا اور عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ تب سے آج تک یہ معاملہ عدالت میں زیر دوراں ہے۔

یہ معاملہ آج ایک مرتبہ پھر اس وقت گرما گیا جب محکمہ آبپاشی کی جانب سے اس مقام پر دوبارہ تعمیراتی کام کا آغاز کیا گیا۔ موقع پر موجود محکمہ آبپاشی کے معاون انجینئر محمد ایاز نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں پانی کی ٹینک بنانے کےلیے تعمیراتی کام کرانے پہنچے ہیں لیکن کچھ لوگ اس کام میں روکاوٹ ڈال رہے ہیں۔

وہیں اراضی کے متولی فریق نے دستاویزات دکھاتے ہوئے بتایا کہ 2013 سے معاملہ عدالت میں زیر بحث ہے اور اترپردیش وقف بورڈ کی جانب سے بھی یہاں کام پر روک ہے۔

اس پورے معاملے کی وضاحت کے لئے ہم نے جب معاون سرے کمشنر وقف افسر محمد خالد سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ فی الحال ان کے علم میں پورا معاملہ نہیں آیا ہے اس لیے متولی فریق سے بات کرکے ہی وہ کچھ کہہ سکیں گے جبکہ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ اس پورے معاملے کی یقینی طور پر جانکاری معاون سروے کمشنر افسر محمد خالد کو ہے۔

بہرحال تازہ اطلاعات کے مطابق متنازع مقام پر ای ٹی وی بھارت کے پہنچنے کے کچھ دیر بعد تعمیراتی کام بند ہو چکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details