رامپور کے تھانہ ملک پولیس نے گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران بڑی مقدار میں غیر قانونی انگریزی شراب برآمد کرنے کی اطلاع دی ہے۔
رامپور کے ایڈیشنل ایس پی کے مطابق ملک تھانہ پولیس نے دھرم پورہ موڑ پر گاڑیوں کی چیکنگ مہم کے دوران آئیشر کینٹر نمبر UP19T-4210 کو چیک کیا تو کینٹر میں لوڈ واشنگ پاؤڈر (ہوم لائٹ) کے نیچے غیر قانونی طریقہ سے چھپائی گئی 130 پیٹی انگریزی شراب برآمد ہوئی۔