کورونا کے سبب مسلسل تعلیمی ادارے بند رہنے کے سبب سب سے زیادہ منفی اثر دینی تعلیمی اداروں سے وابستہ افراد پر پڑا ہے۔ رامپور کا ٹانڈہ علاقہ جو مدرسوں کا شہر کہلاتا ہے۔ گذشتہ ڈیڑھ برسوں سے مدارس بند ہیں جس کی وجہ سے اساتذہ کے سامنے اب معاش کا مسئلہ در پیش ہے۔
ٹانڈہ کے رہنے والے محمد عابد ایک دینی مدرسہ سے فارغ ہیں اور فی الحال دارالعلوم غازی آباد کے مدرسہ میں تدریسی خدمات انجام دے رہے تھے۔ جس سے ان کا گذر بسر چل رہا تھا۔ لیکن کورونا نے اب ان کو رکشہ چلانے پر مجبور کر دیا ہے۔