کہیں چٹپٹی تو کہیں میٹھی ڈشیں نظر آئیں۔ تقریباً 250 طالبات نے ہوم سائنس کے امتحان میں شرکت کی۔
طالبات کے اندر امور خانہ کا ذوق پیدا کرنے کے مقصد سے اسکولوں میں انٹرمیڈیٹ کی طالبات کا ایک مضمون ہوم سائنس بھی ہوتا ہے جس میں لڑکیوں کو مختلف اقسام کے کھانے کی ڈشیز تیار کرنا ہوتی ہیں۔
رامپور میں قائم گورنمنٹ خورشید انٹرنیٹ کالج میں آج ہوم سائنس کا امتحان تھا اس امتحان میں انٹر میڈیٹ کی تقریباً 250 طالبات نے شامل ہوکر مختلف اقسام کی ڈشیں تیار کیں۔
اس موقع پر یہ تمام لڑکیاں اپنے گھروں سے کھانا بنانے کا سامان اپنے ساتھ لائیں اور پھر اسکول کا ایک حصہ مختلف ذائقوں کی خوشبووں سے مہک اٹھا۔
اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے کچھ طالبات پکوڑیاں بنا رہی تھیں تو وہیں کچھ بریڈ پکوڑے فرائی کرنے میں مصروف نظر آئیں ساتھ ہی میٹھی کھیر اور حلوے بھی بنائے گئے۔
طالبات نے تیار کیے مختلف اقسام کے لذیذ پکوان پکوان کے امتحان میں کچھ طالبات تاخیر سے پہنچیں اس وجہ سے انھیں امتحان گاہ میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ان طالبات نے شکایت کی کہ کلاس ٹیچر نے اسی وقت کالج میں آنے کے لیے کہا تھا۔
وہیں کالج پرنسپل فاطمہ جبیں کا کہنا تھا کہ تمام ہی لڑکیوں کو ایک ہی وقت میں آنے کے لیے کہا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ امتحان میں تقریبا 250 لڑکیاں ہیں جو وقت مقررہ پر پہنچ چکی ہیں جبکہ یہ 10 سے 12 لڑکیاں کافی تاخیر سے پہنچیں ہیں۔