اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور: زرعی بل کے خلاف کسانوں کا زبردست احتجاج - یوگی سرکار کے خلاف نعرے بازی

راجیہ سبھا میں زرعی بل کے منظور ہونے کے بعد ملک بھر میں کسان سراپا احتجاج نظر آ رہے ہیں۔ ضلع رامپور کے سیکڑوں کی تعداد میں کسان آج اپنے ٹریکٹروں میں سوار ہوکر ضلع کلیکٹر دفتر پہنچے اور انہوں نے مرکز کی مودی حکومت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

Rampur: Farmers protest against agricultural bill
رامپور: زرعی بل کے خلاف کسانوں کا زبردست احتجاج

By

Published : Sep 21, 2020, 10:27 PM IST

مرکزی حکومت کے زرعی بل کے خلاف آج ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں کاشتکاروں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ضلع بھر کے مختلف مقامات سے کسانوں نے اپنے ٹریکٹروں سے ضلع کلیکٹر دفتر پہنچ کر مرکز کی مودی حکومت اور ریاست کی یوگی سرکار کے خلاف نعرے بازی کرکے کسان مخالف بل کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا اور وزیراعظم کے نام ایک میمورنڈم ایس ڈی ایم کو سونپا گیا۔

رامپور: زرعی بل کے خلاف کسانوں کا زبردست احتجاج

اس دوران کسان رہنما اور بھارتی کسان یونین کے ضلع صدر حسیب احمد نے کہا کہ زرعی بل سراسر کاشتکاروں کے خلاف ہے۔ ہم اس کی مخالفت کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت اور ریاست اترپردیش میں یوگی سرکار شروع سے ہی کسان مخالف نظر آ رہی تھی اور اس حکومت نے اتوار کے روز راجیہ سبھا میں کسان مخالف بل کو منظور کراکر ثابت بھی کر دیا ہے کہ یہ سرکار کسان مخالف ہی سرکار ہے۔

رامپور: زرعی بل کے خلاف کسانوں کا زبردست احتجاج

اس دوران کاشتکاروں نے وزیراعظم کے نام ایک میمورنڈم ایس ڈی ایم رامپور کو سونپا۔ وہیں اس موقع پر اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کسان رہنما سردار منجیت سنگھ نے کہا کہ کسان مخالف مودی حکومت کے خلاف بیدار کسان سڑکوں پر ہیں اور جب تک یہ بل واپس نہیں لیا جاتا کسان اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ راجیہ سبھا میں زرعی بل زبردست ہنگامہ کے درمیان صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس بل کے خلاف پارلیمنٹ سے سڑک تک حزب اختلاف اور کسان احتجاج کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details