اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور: فیصل خان لالا عام آدمی پارٹی میں شامل - عاپ

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں رکن پارلیمان اعظم خان کی مخالفت کے بعد سرخیاں بٹورنے والے فیصل خان لالا نے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

thumbnail
thumbnail

By

Published : Sep 2, 2020, 7:43 PM IST

کانگریس پارٹی کے سابق رہنما فیصل لالا، اعظم خان سے سیاسی رنجش میں اتنے آگے بڑھ گئے تھے کہ کانگریس نے پارٹی لائن سے اوپر اٹھ کر اعظم خان کی مخالفت کرتا دیکھ کر ان کو 6 سال کے لیے پارٹی سے باہر کا راستہ دکھا دیا تھا اور اب انہوں نے عام آدمی پارٹی رہنما سنجے سنگھ کے ذریعہ عاپ کی رکنیت اختیار کی۔

فیصل خان لالا عام آدمی پارٹی میں شامل، ویڈیو

رامپور میں لکڑی کے کاروباری اور سابق کانگریس رہنما فیصل خان لالا نے اپنے حامیوں کے ساتھ لکھنؤ پہنچ کر عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن اور اترپردیش کے صوبائی انچارج سنجے سنگھ نے پارٹی کی ٹوپی پہناکر فیصل لالا کو اپنی پارٹی کی رکنیت دی۔

اس موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے فیصل خان لالا نے دہلی میں عاپ حکومت کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے، انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں عاپ حکومت کی کارکردگی کا اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ امریکہ کی خاتون اول اور ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ جب دہلی آئی تھیں تو وہ وہاں کے سرکاری اسکولوں میں جانا اپنے لیے باعث فخر سمجھا تھا۔

فیصل خان نے کہا کہ اسی طرح بجلی کے دام ملک کے تمام صوبوں میں بہت زیادہ ہیں لیکن دہلی ایک ایسی جگہ ہے جہاں سب سے کم بجلی شرح اور چار سو یونٹ تک تو دہلی والوں کو صرف آدھا بل ادا کرنا ہوتا ہے۔

فیصل لالا نے بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج بدعنوانی میں ملوث حکومت ملک پر قابض ہے جس کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی مشکل ہوگئی ہے۔

فیصل خان لالا

انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام بدعنوانیوں سے پاک صرف عام آدمی پارٹی ہی ہے اس لیے وہ آج اپنے حامیوں کے ساتھ اس پارٹی کا حصہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے سیاسی کریئر کی شروعات مظلوموں کی آواز اٹھاکر کی تھی۔

واضح رہے کہ فیصل خان لالا اس سے پہلے کانگریس کے سرگرم رکن تھے لیکن موجودہ بی جے پی حکومت کے ذریعہ رامپور میں سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اور قدآور رہنما اعظم خان سے نجی اختلافات کا بدلہ لینے کے لیے انہوں نے جب پارٹی لائن سے اوپر اٹھ کر اعظم خان کی مخالفت شروع کی تو کانگریس پارٹی نے ان کو پارٹی سے برخاست کر دیا تھا۔

یہی وجہ ہے کہ انہوں رامپور شہر میں گزشتہ ضمنی انتخاب کے موقع پر کسی بھی پارٹی کے حق میں ووٹ نہ کرکے نوٹا کو ووٹ کرنے کی مہم چلائی تھی۔ حالانکہ رامپور کی عوام نے اعظم خان کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کرکے ان کو زبردست اکثریت سے کامیاب بنا دیا تھا جبکہ نوٹا کے حق میں صرف 1259 ہی ووٹ تھے۔

بہر حال اب فیصل خان لالا عام آدمی پارٹی کے ذریعہ دوبارہ سے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کر رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ عام آدمی پارٹی میں شامل ہوکر فیصل لالا کیا خاص سرگرمیاں انجام دیں گے جس سے رامپور کی عوام ان پر اعتماد کر کے ایک نیا سیاسی متبادل کھوج سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details