رامپور ضلع میں اتوار کے روز کورونا پازیٹیو کے 8 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے چھ معاملے رامپور کے ٹانڈہ سے ہیں وہیں ایک رامپور کے آغا پور اور اس کے ساتھ ہی ایک ضلع ہسپتال کے صفائی ملازم کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔
رامپور کے آغاپور، منصور پور اور اجیت پور علاقے سیل انتظامیہ کے ذریعہ پہلے ہی نشاندہی کرکے نمونے بھیج دیئے گئے تھے۔ اس کے علاوہ ضلع میں پہلے نشاندہی کیے گئے 6 مثبت معاملوں میں سے اب دو معاملے ہی مثبت رہ گئے ہیں۔ اس طرح اب رامپور میں کل کورونا پازیٹیو 10 معاملے ہو گئے ہیں۔ ضلع انتظامیہ آنجنئے کمار سنگھ نے بتایا کہ معاملے کی حساسیت کے مدنظر ٹانڈہ پہلے سے ہی ہاٹ اسپاٹ قرار دیا جا چکا ہے۔
وہیں اب رامپور کے آغا پور اور اس کے قرب وجوار اجیت پور اور منصور پور کو بھی ہاٹ اسپاٹ قرار دے دیا ہے۔ ساتھ ہی ضلع انتظامیہ نے رامپور کی عوام سے لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز کورونا کے کچھ نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ پہلے چھ افراد کورونا پازیٹیو تھے دوبارہ ان کے نمونے بھیجے گئےتو 2 منفی آئے ہیں۔ باقی کا دوبارہ سیمپل بھیجا گیا جس میں رپیٹ سیمپل میں 2 لوگ منفی آئے ہیں۔ اس حساب سے گزشتہ 6 پازیٹیو میں سے اب صرف دو ہی پازیٹیو رہ گئے ہیں اور ان کو ضروری پروٹوکول کے حساب سے کارروائی کرنے کے بعد اگلا اسٹیپ لیں گے۔
اس درمیان ہم نے متعدد سیمپل بھیجے تھے۔ ان میں سے ٹانڈہ میں امروہہ سے آئے کچھ لوگ تھے۔ جنہیں ہم نے کورنٹائن کیا۔کل 8 نئے اور گزشتہ دو ضلع بھر میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ انہوں جن علاقوں کو ہاسٹ اسپاٹ قرار دیا گیا ہے وہاں سینیٹائزیشن کا کام چل رہا ہے۔ ٹانڈہ میں یہ کام پہلے سے ہی چل رہا ہے۔ انہوں کہا کہ جو بھی ضروری اقدامات ہیں وہ ہم کر رہے ہیں۔