اردو

urdu

ETV Bharat / state

Agneepath Scheme: رامپور کانگریس صدر نے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف مرکزی حکومت کو بنایا تنقید کا نشانہ - فوج میں بھرتی کے لیے اگنی پتھ اسکیم

کانگریس پارٹی کے رامپور ضلع صدر دھرمیندر دیو گپتا نے کہا کہ 'مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم ملک کو غلام کرنے کی سازش ہے اور ملک کو توڑنے کی ایک بہت بڑی سازش رچی جا رہی ہے۔' Congress Leader Dharmendra Dev Gupta on BJP Govt

اگنی پتھ اسکیم کو لیکر رامپور کانگریس ضلع صدر کا مرکزی حکومت پر تنقید
اگنی پتھ اسکیم کو لیکر رامپور کانگریس ضلع صدر کا مرکزی حکومت پر تنقید

By

Published : Jul 1, 2022, 10:28 AM IST

رامپور: ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں اگنی پتھ اسکیم کی خامیوں سے روشناس کرانے اور نوجوانوں کو بیدار کرنے کے مقصد سے کانگریس پارٹی کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کانگریس کے ضلع صدر دھرمیندر دیو گپتا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمارے ملک کے وزیر اعظم کو کروڑوں لوگوں کی روزی روٹی کی کوئی فکر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'ملک کی ایک بڑی آبادی بھوک کا شکار ہے لیکن مرکز کی بی جے پی حکومت نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہی ہے۔' Congress Leader Dharmendra Dev Gupta criticism BJP Govt

اگنی پتھ اسکیم کو لیکر رامپور کانگریس ضلع صدر کا مرکزی حکومت پر تنقید

دھرمندر دیو گپتا نے مزید کہا کہ 'مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم ملک کو غلام کرنے کی سازش ہے اور ملک کو توڑنے کی ایک بہت بڑی سازش رچی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اس ملک کو اپنے خون اور پسینہ سے سینچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی آزادی میں کانگریس کا کافی اہم کردار رہا ہے۔' Congress criticizes central government

یہ بھی پڑھیں: Agnipath Scheme: مظفرنگر میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف کانگریس کا ستیہ گرہ

دھرمندر دیو گپتا نے کہا کہ 'موجودہ حکومت اگنی پتھ اسکیم لاکر ملک کے ساتھ ایک بہت بڑی سازش رچ رہی ہے۔ کانگریس کے ضلع صدر نے یہ بھی بتایا کہ جب تک حکومت نوجوانوں کے مستقبل سے کھلواڑ کرنے والی اگنی ویر جیسی اسکیم کو واپس نہیں لے لیتی تب تک اس کے خلاف ستہ گرہ جاری رہے گا۔' Congress on Agneepath Scheme

ABOUT THE AUTHOR

...view details