اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور: بی جے پی رہنما کا گولی مارکر قتل، علاقے میں سراسمیگی - The family caused extensive damage to the hospital

ریاست اترپردیش کے رامپور میں بی جے پی رہنما انوراگ شرما کو گولی مارکر ہلاک کر دیا گیا۔قتل کی اس واردات سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ اہل خانہ زخمی حالت میں انوراگ شرما کو ضلع اسپتال لے کر گئے، جہاں ڈاکٹر نہیں ہونے کی وجہ سے ان کے اہل خانہ نے ضلع ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔

بی جے پی رہنما کا گولی مارکر قتل
بی جے پی رہنما کا گولی مارکر قتل

By

Published : May 21, 2020, 7:56 PM IST


رامپور کے تھانہ سول لائنز علاقے میں گزشتہ شب بی جے پی رہنما انوراگ شرما کو دو نامعلوم افراد نے گولی مارکر قتل کردیا۔ بی جے پی رہنما کو ان کے اہل خانہ ضلع ہسپتال لیکر پہنچے، جہاں ڈاکٹرز نہیں ہونے کی وجہ سے ان کے اہل خانہ نے ہسپتال میں کافی توڑ پھوڑ کی۔ ساتھ ہی پولیس کی موجودگی میں ہسپتال کے ڈاکٹروں اور ملازمین کے ساتھ گالی گلوچ بھی کی۔

بی جے پی رہنما کا گولی مارکر قتل


بی جے پی رہنما انوراگ شرما کے قتل کی جانکاری ملنے کے بعد رمت شرما بھی ضلع ہسپتال پہنچے اور ہلاک شدہ کی والدہ سے پوچھ گچھ کی۔ انہوں نے ہلاک شدہ رہنما کے اہل خانہ کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے گا اور جو بھی قاتل ہیں انہیں جلد ہی گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ انوراگ شرما شیو سینا کے سابق ضلع انچارج بھی رہ چکے ہیں۔ ان کی اہلیہ شالینی شرما وارڈ نمبر 4 کی موجودہ میونسپل کارپوریشن کی ممبر بھی ہیں۔

بتا یا جا رہا ہے کہ ہلاک شدہ انوراگ شرما پر اس سے پہلے بھی متعدد مرتبہ حملے ہو چکے ہیں۔ ان پر دو درجن سے زائد قتل اور ڈکیتی کے معاملات بھی درج ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ انوراگ شرما جرائم پیشہ شخص تھا۔ موجودہ وقت میں ہلاک شدہ انوراگ شرما بی جے پی میں شامل ہو گیا تھے۔ ایسے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ یہ قتل کہیں نہ کہیں پہلے کی رنجش اور گروپ بندی کا نتیجہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details