غیر سرکاری تنظیم رئیل آرٹیزن ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے رامپور کے مدرسہ جمیعت الانصار میں خواتین کے لیے بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا جہاں خواتین کو خود کفیل بنانے اور سماج کے اہم دھارے سے جوڑنے کے مقصد سے کئی اہم باتیں بتائی گئیں۔
اس موقع پر تنظیم کے جنرل سکریٹری شاہنواز احمد خاں نے کہا کہ سرکار کی متعدد ایسی اسکمیں جاری ہیں جس کا فائدہ حاصل کرکے خواتین خود کفیل بن سکتی ہیں لیکن بیداری نہ ہونے کی وجہ سے اکثر خواتین ان اسکیموں سے محروم رہ جاتی ہیں۔ اسی مقصد کے تحت ان کی تنظیم اس قسم کے بیداری پروگرام چلا رہی ہے۔