متنازع شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں 21 دسمبر کو مظاہرے کے بعد سے پولیس کی جانب سے مسلسل گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے مظاہرین کے اہل خانہ نے پولیس سپرینٹنڈنٹ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس دوران انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرکے اپنوں کی گرفتاریوں سے متعلق روداد بیان کی۔
جمہوریت میں ہر کسی کو اپنی بات کہنے اور ناانصافی کے خلاف احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے لیکن رامپور کے ان متاثرہ کنبوں کے درد کی داستان سن کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آئین میں دیے گئے ان حقوق کی خلاف ورزی پولیس انتظامیہ ہی کرتی نظر آرہی ہے۔