اردو

urdu

By

Published : Oct 22, 2021, 11:11 AM IST

ETV Bharat / state

رامپور: انجمن فلاحِ انسانیت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے درمیان کھانا تقسیم

رامپور میں آئے سیلاب سے کئی گاؤں اور شہر کے مضافاتی علاقوں میں تباہی مچی ہوئی ہے۔ پانی کا بہاؤ تو اب کم ہوگیا ہے لیکن جن علاقوں میں جہاں سیلاب کا پانی پہنچا ان علاقوں کے باشندوں کو مالی طور پر نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کھانا تقسیم
کھانا تقسیم

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں آئے سیلاب سے کئی علاقوں کے باشندے متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

کھانا تقسیم

انجمن فلاح انسانیت تنظیم کی جانب سے سیلاب زدگان کی مدد کے طور پر ان تک کھانا پہنچانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔ آج رامپور ضلع کے حضرت پور گاؤں میں کھانے کے پیکیٹ تقسیم کئے گئے۔

رامپور میں آئے سیلاب سے کئی گاؤں اورشہر کےمضافاتی علاقوں میں تباہی مچی ہوئی ہے۔ پانی کا بہاؤ تواب کم ہو گیا ہے لیکن جن علاقوں میں جہاں سیلاب کا پانی پہنچا ان علاقوں کے باشندوں کا مالی طور پر نقصان کا سامنا کرنا پڑاہے۔

گھروں میں پانی داخل ہو جانے کی وجہ سے کھانے پینے کے بھی مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔ سیلاب متاثرین کو بھوک سے راحت دلانے کے لئے انجمن فلاح انسانیت تنظیم کے رضاکاروں نے پہل کرتے ہوئے سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچ کر سیلاب متاثرین کے درمیان کھانے کے پیکیٹ تقسیم کئے۔

مذکورہ تنظیم کے صدر سلطان سیفی نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کے درمیان کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی ان کے مسائل کو بھی ہم سمجھ رہے ہیں کہ کس طرح سے ان امداد کی جائے گی۔

وہیں انجمن فلاح انسانیت تنظیم کے سرپرست مولانا اسلم جاوید قاسمی نے کہا کہ فی الحال متاثرین کے درمیان کھانے پیکٹس تقسیم کئے جارہے ہیں۔ اور جلد ہی یہاں باز آبادکاری کے کام منظم انداز میں کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ رامپور کے کئی گاؤوں میں پانچ فٹ کی اونچائی سے سیلاب کا پانی چل رہا تھا۔ جس کی وجہ سے یہاں کھیتوں میں دھان اور دیگر تیار ہوئی فصلیں بھی پوری طرح برباد ہو گئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details