اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور: کووڈ 19 کا اثر، تمام تقریبات ملتوی - isolation

کورونا وائرس سے بچنے کے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں ریاست اترپردیش کے رامپور میں ضلع انتظامیہ نے اب تمام شادیوں کو 2 اپریل تک ملتوی کرنے کا فرمان جاری کیا ہے۔

تمام تقریبات ملتوی
تمام تقریبات ملتوی

By

Published : Mar 21, 2020, 9:18 PM IST

رامپور ضلع ہسپتال میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے لیے جہاں دو منزلہ آئشولیشن وارڈ تیار کیا گیا ہے وہیں انتظامیہ نے ضلع بھر میں بھیڑ بھاڑ والے تمام پروگراموں کو روکنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں، یہاں تک کہ ضلع مجسٹریٹ انجنئے کمار سنگھ نے بینکٹ ہال مالکان کے ساتھ میٹنگ کرکے مشورہ دیا ہے کہ وہ 2 اپریل تک اپنے بینکٹ ہال میں شادی، پارٹی جیسی کوئی بھی تقریب اپنے یہاں منعقد نہ کرائیں۔

تمام تقریبات ملتوی، ویڈیو

اس دوران جن لوگوں نے شادی کی تقریبات کے لیے پہلے سے بکنگ کرائی تھی ان کی بکنگ کو بھی بینکٹ ہال مالکان منسوخ کرکے ان کی جمع پیشگی رقومات کو بھی واپس لوٹا رہے ہیں۔

کورونا جیسی مہلک بیماری سے بچنے کے لیے جہاں ملک بھر میں مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں وہیں رامپور انتظامیہ اس کو لے کر کافی سنجیدہ نظر آ رہا ہے۔

بینکٹ ہال مالکان نے انتظامیہ کے اس مشورے کو قبول کرتے ہوئے اپنے بینکٹ ہال کی تمام تقاریب کو منسوخ کر دیا ہے اور شادی و پارٹی کے لیے لوگوں کی جمع پیشگی رقومات کو بھی واپس کر دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details