اردو

urdu

ETV Bharat / state

عبداللہ اعظم کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ریاست اتر پردیش کے رامپور میں رکن پارلیمنٹ محمد اعظم خاں کے بیٹے عبداللہ اعظم کو گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے جا رہے سماجوادی پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کو رامپور پہنچنے سے پہلے ہی حراست میں لیا گیا ہے۔

By

Published : Aug 1, 2019, 2:11 PM IST

سماجوادی پارٹی کے عہدے داران اور کارکنان کو رامپور پہنچنے سے پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا

غور طلب ہے کہ رامپور سے رکن پارلیمنٹ محمد اعظم خاں کے بیٹے عبد اللہ اعظم محمد علی جوہر یونیورسٹی میں نام نہاد چوری کی کتابوں پر ہونے والی کارروائی میں رکاوٹ پیدا کر رہے تھے۔ پولیس نے ان کے احتجاج کو سرکاری کام رکاوٹ ڈالنے کی وجہ بتاتے ہوئے عبد اللہ اعظم کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

سماجوادی پارٹی کے عہدے داران اور کارکنان کو رامپور پہنچنے سے پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا

لیکن پھر ڈرامائی انداز میں رہا بھی کر دیا گیا۔ سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے حکم کے مطابق بریلی سے سماجوادی پارٹی کے تمام بڑے رہنما، عہدیداران اور کارکنان نے رامپور میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کے لیے کوچ کیا تھا۔

سماجوادی پارٹی کے عہدے داران اور کارکنان کو رامپور پہنچنے سے پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا

لیکن پولیس کے خفیہ محکمہ کے ذریعے یہ اطلاع اعلیٰ افسران تک پہنچی تو انہوں نے گرفتاری کے لیے پولس اہلکاروں کو تعینات کر دیا تھا۔ جیسے ہی ان کا قافلہ میر گنج پہنچا، تمام پارٹی رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔ حالانکہ سپاہیوں نے پولیس کی گرفتاری کے خلاف جم کر احتجاج کیا، لیکن پولیس اُنہیں رامپور جانے سے روکنے میں کامیاب ہو گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details