اردو

urdu

ETV Bharat / state

امبیڈکرنگر: میونسپل چیئرمین کی میٹنگ میں مارپیٹ - میونسپل چیئرمین کی میٹنگ

ریاست اترپردیش کے ضلع امبیڈکر نگر کے میونسپل کارپوریشن کی میٹنگ کے دوران تکرار ہوئی اور آپس میں مارپیٹ ہوگئی۔

Breaking News

By

Published : Jul 18, 2020, 4:23 PM IST

معاملہ کو بدتر ہوتے دیکھ کر میونسپل ٹانڈہ کے انچارج چیئرمین ایس ڈی ایم میٹنگ چھوڑ کر باہر چلے گئے۔

میٹنگ کے دوسرے دن کونسلرز کی بدسلوکی اور ہاتھا پائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے سے امبیڈکر نگر میونسپل کارپوریشن میں افرا تفری پیدا ہوگئی ہے۔

گذشتہ کچھ دنوں سے امبیڈکر نگر میونسپل کارپوریشن کا علمہ دو گروپ میں بٹا ہوا ہے۔ دونوں ایک دوسرے کی مخالفت کر رہے ہیں۔

یہ گروپ امبیڈکر نگر میونسپل کارپوریشن کی چیرمین ریحانہ کی مخالفت کی گئی اس کے بعد ریحانہ نے میٹنگ کی صدارت بند کردی۔

ان کی جگہ ٹانڈا کے ایس ڈی ایم ابھیشیک پاٹھک کو یہ ذمہ داری سپرد کی گئی۔

انھوں نے گذشتہ روز سبھی کانسلرز کی ایک اخلاقی میٹنگ بلائی۔ اس میٹنگ میں ہنگامہ برپا ہوگیا لوگ کونسلرز ایک دوسرے پر ہاتھا پائی کرنے لگے۔

اس سارے معاملے پر بورڈ کے چیئرمین اور ٹنڈا ایس ڈی ایم سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ان سب سے بات نہ ہوسکی۔

امبیڈکر نگر میونسپل کارپوریشن کے ای او منوج کمار کا کہنا ہے کہ چیئرمین نے ایک اخلاقی میٹنگ بلائی جس میں ہاتھا پائی ہوگئی۔ اور انہیں اس میٹنگ میں نہیں بلایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:میرٹھ: سوشل میڈیا کے ذریعے قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت

انہوں نے الزام لگایا کہ کچھ لوگ اپنی ذاتی غرضی کے لئے غیر ضروری طور پر بورڈ کے ماحول کو خراب کررہے ہیں لیکن ان کا ارادہ کامیاب نہیں ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details