اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایک بار پھر شروع ہوا رامائن سیریل - غازی آباد

ملک میں 33 سال بعد ایک بار پھر رامائن کی نشریات کا آغاز ہوا ہے۔ جس سے لوگوں میں خوشی دیکھی جارہی ہے۔ لوگ اپنے گھروں میں مع اہل خانہ اس سیریل کو بڑے شوق سے دیکھ رہے ہیں۔

ایک بار پھر شروع ہوا رامائن سیریل
ایک بار پھر شروع ہوا رامائن سیریل

By

Published : Mar 28, 2020, 12:43 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں ہم نے دیکھا کہ لوگ گھروں میں موجود ہیں اور رامائن کی نشریات دور درشن پردیکھ رہے ہیں۔ لوگ گھروں میں سوشل ڈسٹینس کا بھی خیال رکھ رہے ہیں ساتھ ہی ایک میٹر کے فاصلے پر بیٹھ کر رامائن سیریل دیکھ رہے ہیں۔

ایک بار پھر شروع ہوا رامائن سیریل

ایک طرف جہاں رامائن نوجوانوں کے لئے ایک الہام ہیں وہ لوگ جو اس سے پہلے دور درشن پر رامائن کے ٹیلی کاسٹ کو دیکھ چکے ہیں۔ اس کی پرانی یادیں بھی تازہ ہوگئی ہیں۔ آج رامائن کے ٹیلی کاسٹ نے گھروں میں مذہبی ماحول ہو گیا ہے۔

ایک بار پھر شروع ہوا رامائن سیریل

مستقل طور پر لوگ سوشل میڈیا پر حکومت سے گزارش کر رہے تھے کہ ایک بار پھر رامائن سیریل شروع کیا جائے۔ ساتھ ہی اس کا لوگ بے صبری سے انتظار کر رہے تھے، لیکن جیسے ہی انتظار ختم ہوا، لوگوں کے چہروں پر مسکان آگئ۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ مہابھارت اور رامائن جیسے سیریل بہت متاثر کن ہیں اور گھر میں مذہبی ماحول ہوتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details