اترپردیش کے دادری علاقے میں ماہ رمضان کے موقع پر پولیس اور مولانا کے درمیان ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سماجی دوری کی پیروی کرتے ہوئے گھروں میں ہی نماز پڑھنے کی اپیل کی گئی ہے۔
وہیں اجلاس کے ذریعے یہ بھی بتایا گیا کہ اجتماعی نماز کہیں نہیں ادا کی جائے گی، مساجد میں بھی اجتماعی دعائیں نہیں کی جائے گی۔
فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور باہمی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔ ڈی سی پی نے مسجد کے امام کے ذریعے لوگوں سے اپیل کی۔
ڈی سی پی تھرڈ راجیش سنگھ نے رمضان کے موقع پر نماز کے حوالے سے دادری مسجد میں امام کے ذریعے لوگوں سے کہا ہ رے کہ وہ مضان میں سماجی دوری کا خاص توجہ دیں۔
کسی بھی مسجد یا مدرسہ میں نماز نہیں پڑھائی جائے گی۔ ساتھ ہی کسی بھی چھت پر جمع ہو کر نماز نہ پڑھیں اور کورونا سے لڑنے میں تعاون کریں۔