رمضان المبارک کا مقدس مہینہ جاری ہے۔ مسلمان اس ماہ میں جوش و خروش کے ساتھ اللہ کی عبادات کرتے ہیں، ایسے میں ایسے افراد جو کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں انہیں دوران رمضان کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے جس سے وہ صحت مند رہ سکیں۔ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے کورونا وائرس سے مثاثرہ افراد کے حوالے سے لکھنؤ کے مشہور ڈاکٹر عبدالاحد سے خاص بات چیت کی،اس بات چیت کے دوران یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر افراد کو روزہ کے دوران کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے۔
ڈاکٹر عبدالاحد بتاتے ہیں کہ کوویڈ سے متاثرہ افراد کے لیے رمضان المبارک خصوصی نعمت ہے اس ماہ میں کھانے پینے کے بگڑے نظام کو درست کرلیا جاتا ہے جس سے کئی بیماریوں سے نجات حاصل ہوجاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوویڈ سے متاثرہ افراد رمضان کھانے کے دوران کچھ باتوں کا خاص خیال رکھیں جس سے وہ صحت مند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ویٹامن ڈی اور ویٹامن سی اپنے کھانے میں ضرور لیں اس سے قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھانے میں سلاد کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں وقت پر کھانا کھائیں پانی خوب پئیں اگر ان باتوں کا خیال رکھاجاتاہے تو کسی پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا۔ ڈاکٹر عبدالاحد نے بتایا کہ کوویڈ سے متاثرہ افراد کو اسموکنگ (سگریٹ نوشی) سے باز رہنا چاہیے یہ براہ راست پھیپھڑے کو متاثر کرتا ہے جس سے سانس لینے میں دشواری ہوسکتی ہے۔
Ramdhan2023 کووڈ سے متاثرہ افراد کے لئے رمضان احتیاط لازم ہے، ڈاکٹر عبدالاحد - اترپردیش خبر
ڈاکٹر عبدالاحد بتاتے ہیں کہ کووڈ سے متاثرہ افراد کے لیے رمضان المبارک خصوصی نعمت ہے۔ اس ماہ میں کھانے پینے کے بگڑے نظام کو درست کرلیا جاتا ہے جس سے کئی بیماریوں سے نجات حاصل ہوجاتی ہے۔
ڈاکٹر عبدالاحد