اردو

urdu

ETV Bharat / state

رام مندر ٹرسٹ این او سیز حاصل کرنے میں مصروف

شری رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے کہا کہ 'اس وقت مندر کی بنیاد ڈالنے کے لیے کھدائی کا کام باضابطہ طور پر شروع کرنے سے پہلے نو سرکاری محکموں سے این او سی حاصل کی جارہی ہے۔'

ram janam bnhumi
ram janam bnhumi

By

Published : Aug 28, 2020, 5:41 PM IST

رام مندر کے تعمیراتی کام کو شروع کرنے کے لیے شری رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ مختلف محکموں سے این او سیز حاصل کر رہا ہے۔

اس سے قبل یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ یہ ٹرسٹ 26 اگست کو رام مندر کمپلیکس کا نقشہ جانچنے اور منظوری کے لئے ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو پیش کرے گا۔

تاہم ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے واضح کیا ہے کہ وہ مندر کی تعمیر شروع کرنے سے پہلے قانونی عمل کو مکمل کر رہے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کام شروع ہونے کے بعد کسی بھی قسم کی رکاوٹیں پیدا نہ ہوں۔

ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو رام مندر کا نقشہ پیش کرنے سے پہلے مختلف محکموں سے اجازت حاصل کی جارہی ہے۔

رائے نے کہا 'ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (اے ڈی ایم) کے دفتر سے نقشہ کی منظوری کے بعد ہی فاؤنڈیشن کی کھدائی کا کام شروع ہوگا جس کے لئے آگ اور جنگل سمیت حکومت کے نو محکموں سے این او سی لی جارہی ہے'۔

دریں اثنا ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 2.77 ایکڑ رقبے سمیت 70 ایکڑ اراضی کے ترقیاتی منصوبے کو پہلے ہی تیار کرلیا ہے جہاں مندر تعمیر ہوگی۔

ٹرسٹ رام مندر کی تعمیر کا کام شروع کرنے کے ساتھ ساتھ عقیدت مندوں کو بھی مدنظر رکھ رہا ہے چونکہ بہت سے عقیدت مند مندر کا تعمیراتی کام دیکھنا چاہتے ہیں لہذا ٹرسٹ ان مقامات کی نشاندہی کر رہا ہے جہاں سے عقیدت مند تعمیراتی سرگرمیوں کو دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
سپریم کورٹ: بہار اسمبلی انتخابات ملتوی کرنے کی اپیل خارج

چمپت رائے کے مطابق 'تمام سہولیات اور آلات کے ساتھ مناسب انتظامات مہیا کیے جائیں گے تاکہ عقیدت مندوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی یا سلامتی کے خطرات کا سامنا نہ کرنا پڑے'۔

حفاظتی نقطۂ نظر سے ایودھیا میں رام مندر سائٹ طویل عرصے سے ریڈ زون ہے۔ اس کے نتیجے میں ٹرسٹ رام مندر کی حفاظت کسی نجی ایجنسی کے حوالے کرنے کا خواہشمند نہیں ہے۔

چمپت رائے نے کہا کہ 'سرکاری ایجنسی رام للا کی حفاظت کا خیال رکھے گی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details