اترپردیش کی دارالحکومت میں واقع ریاستی وزیر محکمہ ماہی پروری ڈاکٹر سنجے نشاد کے حکومتی بنگلے میں لگی ڈاکٹر لوہیا کے مجسمے کو پلائی سے ڈھکے جانے پر سوشلسٹ رہنما اور گاندھی نواز مفکر راج ناتھ شرما نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے انتباہ کیا ہے کہ اگر مجسمے کو کھولا نہیں گیا تو لوہیا کے ماننے والے بڑی تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سنجے نشاد کو معطل کئے جانے کا بھی مطالبہ کیا ہے Ram Manohar Lohia Statue Covered
اتر پردیش کے بارہ بنکی میں اپنی رہائش پر راج ناتھ شرما نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ جب ریاست کے وزیراعلیٰ بنے تھے تو اپنی پہلی پریس کانفرنس میں انہوں نے ڈاکٹر لوہیا کا نام لیا تھا، وزیراعظم نریندر مودی بھی ڈاکٹر لوہیا کا نام لیا کرتے ہیں لیکن ان کی حکومت کے وزیر نے ڈاکٹر لوہیا کے مجسمے کو پلائی سے ڈھک دیا۔