اردو

urdu

ETV Bharat / state

رام مندر ٹرسٹ کے اراکین کی رواں ماہ ایودھیا میں ملاقات - رام مندر ٹرسٹ کے صدر مہنت نرتیا گوپال داس۔

رام جنم بھومی تریتھ شیتر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری سمپت رائے نے کہا ہے کہ ٹرسٹ کے اراکین 18 جولائی کو ایودھیا میں میٹنگ کریں گے، اس میٹنگ میں رام مندر کی تعمیر اور دیگر امور پر غور و خوض کیا جائے گا۔

رام مندر ٹرسٹ کے اراکین کی رواں ماہ ایودھیا میں ملاقات
رام مندر ٹرسٹ کے اراکین کی رواں ماہ ایودھیا میں ملاقات

By

Published : Jul 4, 2020, 7:18 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ایودھیا میں رام مندر ٹرسٹ 18 جولائی کو ایک اجلاس منعقد کرے گا، اس اجلاس میں ٹرسٹ کے سبھی ممبران شامل ہونگے، اجلاس میں رام مندر کی تعمیراتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

شری رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری چمپت رائے نے کہا 'ٹرسٹ کے سبھی ممبران کو 18 جولائی کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی'۔

رام مندر ٹرسٹ ممبران رواں ماہ ایودھیا میں ملیں گے

رام مندر ٹرسٹ کے صدر مہنت نرتیہ گوپال داس ہیں، ان کے علاوہ ٹرسٹ کے ممبران میں وزیر اعظم مودی کے سابق پرنسپل سیکریٹری نرپیندر مشرا، ایڈیشنل یونین ہوم سکریٹری گئےنیش کمار اور اتر پردیش حکومت کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اویناش اوستھی بھی شامل ہیں۔

چمپت رائے نے کہا 'اس اجلاس کا مقصد رام مندر کا باضابطہ سنگ بنیاد کب رکھا جائے، اس پر فیصلہ کرنا ہے'۔

جمعہ کو چمپت رائے اور ٹرسٹ کے دیگر ممبران مندر کی تعمیر میں کام کر رہے کچھ انجینیئرز سے بھی ملے، اس کے علاوہ ممبران نے رام مندر کاریہ شالہ میں موجود پتھروں کی صفائی ستھرائی کا معائنہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیے
تاریخ میں آج کا دن
صبح 7 بجے تک کی اہم خبریں

رام مندر کے آرکیٹیکٹآشیش سوم پورہ نے کہا 'میں نے کاریہ شالہ میں کھدائی کیے گئے پتھروں کی صفائی کے عمل کا معائنہ کیا ہے، میں یہاں پہلے یہ جاننے کے لئے آیا تھا کہ آیا صفائی کا کام اطمینان بخش ہے یا نہیں'۔

آشیش سومپورہ نے کہا کہ زمینی سطح کا کام پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے۔ دیگر کام تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details