اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ایودھیا میں بننے والا مندر 1111 فٹ اونچا ہوگا' - رام مندر ٹرسٹ کے صدر رام ولاس ویدانتی برا بیان

رام مندر ٹرسٹ کے صدر رام ولاس ویدانتی نے ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ دورہ کیا جہاں پر انہوں نے رام مندر کے تعلق سے بڑا بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں بننے والا رام مندر ایک ہزار ایک سو گیارہ فٹ اونچا ہوگا تاکہ یہ دہلی سے دکھائی دے۔

رام مندر ٹرسٹ کے صدر رام ولاس ویدانتی
رام مندر ٹرسٹ کے صدر رام ولاس ویدانتی

By

Published : Feb 5, 2020, 8:59 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 7:51 AM IST

رام ولاس ویدانتی نے کہا کہ رام جنم بھومی تیرتھ ٹرسٹ کا صدر نرتیہ گوپال داس کو بنایا جائے گا۔ رامانند برادری میں نرتیہ گوپال داس کی پوجا ہوتی ہے-

انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام فرقوں کے مذہبی رہنما چاہتے ہیں کہ گوپال داس صدر بنیں۔

ایودھیا میں بننے والا مندر 1111 فٹ اونچا ہوگا

انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس، وشو ہندو پریشد اور بی جے پی کے لوگ بھی نرتیہ گوپال داس مہاراج کو رام جنم بھومی تیرتھ ٹرسٹ کا صدر بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں بننے والا رام مندر 1111 فٹ اونچا ہوگا تاکہ یہ دہلی سے دکھائی دے۔

لیکن ان کی خواہشات کے عین برخلاف مرکزی حکومت نے ایودھیا کیس کے ہندو فریق کے سینیئر وکیل کے پراسرن کو اس بورڈ کا صدر نامزد کیا ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 7:51 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details