اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bablu Khan Alleges Death Threat: رام مندر کی تعمیر کے حامی ببلو خان کو جان سے مارنے کی دھمکی - killing threats to bjp worker

کئی برسوں سے رام مندر کی تعمیر کے لیے تحریک چلانے والے بی جے پی کارکن ببلو خان ​​کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔ ببلو خان ​​نے الزام لگایا کہ انہیں ویڈیو کال پر اے کے 47 بندوق اور گرینیڈ دکھا کر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ Bablu Khan Alleges Death Threat

ram-mandir-supporter-bablu-khan-received-bomb-threat
بی جے پی کارکن ببلو خان کو جان سے مارکنے کی دھمکی

By

Published : Jul 12, 2022, 2:48 PM IST

ایودھیا:رام مندر کی تعمیر کے لیے کئی برسوں سے مہم چلانے والے بی جے پی کارکن اور مسلم کمیونٹی کے رکن ببلو خان ​​کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں Bablu Khan Alleges Death Threat۔ دھمکی ملنے کے بعد ببلو خان ​​نے پولیس سے شکایت کی۔ بی جے پی کارکن ببلو خان ​​نے بتایا کہ انہیں کئی بار جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے پولیس سے شکایت بھی کی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

ویڈیو

ببلو خان ​​نے بتایا کہ ویڈیو کال پر انہیں اے کے 47 بندوق اور گرینیڈ دکھا کر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں بم سے اڑانے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ببلو خان ​​نے دھمکیاں دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ببلو خان ​​نے بتایا کہ وہ اور ان کا خاندان ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی حمایت میں طویل عرصے سے آواز اٹھا رہا ہے۔

ببلو خان ​​کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کو یہ چیز پسند نہیں ہے۔ اسی لیے انہیں ملک اور بیرون ملک سے بار بار جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ رام مندر کے حامی اور بی جے پی کارکن ببلو خان ​​کا کہنا ہے کہ راجستھان کے ادے پور میں کنہیا لال کے قتل کے بعد وہ خوفزدہ ہیں۔ ببلو کا الزام ہے کہ وہ ایودھیا کوتوالی میں پہلے ہی شکایت دے چکا ہے، لیکن پولیس نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ ببلو خان ​​کو ڈر ہے کہ کوئی ان کا قتل نہ کردے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details