اردو

urdu

ETV Bharat / state

رام مندر کی تعمیر کے سلسلے میں دو روزہ میٹنگ آج سے - رام مندر تعمیراتی کمیٹی

اس میٹنگ میں رام مندر کی تعمیر کے لئے سرکاری ورکنگ اتھارٹی ایل اینڈ ٹی کے سینئر عہدیداران آئی آئی ٹی چنئی کے تکنیکی ماہرین اور بلڈنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ روڑکی کے تکنیکی ماہرین شامل ہوں گے۔

رام مندر
رام مندر

By

Published : Sep 11, 2020, 9:59 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع ایودھیا میں رام مندر تعمیراتی کمیٹی کے چیئرمین نریپندر مشرا کے دو روزہ دورے کے دوران رام مندر کی تعمیر کے لئے طے کئے گئے کئی اہم منصوبوں کو حتمی شکل دینے کے لئے آج سے 12 ستمبر تک دو روزہ خصوصی اجلاس دہلی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس میٹنگ میں رام مندر کی تعمیر کے لئے سرکاری ورکنگ اتھارٹی ایل اینڈ ٹی کے سینئر عہدیداران آئی آئی ٹی چنئی کے تکنیکی ماہرین اور بلڈنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ روڑکی کے تکنیکی ماہرین شامل ہوں گے۔

رام مندر

ان کے علاوہ رام مندر ٹرسٹ کے بہت سارے اعلی عہدیداران بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس کی صدارت رام مندر تعمیراتی کمیٹی کے صدر نریپندر مشرا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق 70 ایکڑ کے اس کیمپس میں کس طرح کی تعمیرات کی جائیں گی اور کہاں کون سی عمارت کی تعمیر ہوگی ان امور کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔

اس دو روزہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ رام مندر کا مرکزی دروازہ کہاں ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details