اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی میں شراب اور گوشت کے خلاف ریلی - بارہ بنکی

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع میں رانی گنج شراب سانحہ کے بعد سماجی تنظیموں نے شراب کے خلاف آواز بلند کرنی شروع کر دی ہے. اسی سلسلے میں آج بابا جئے گرودیو کے حامیوں نے شہر میں شراب اور گوشت کی مخالفت میں ریلی نکالی کر لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش کی۔

فائل فوٹو

By

Published : Jun 4, 2019, 1:41 AM IST


بابا جئے گرو دیو کے سینکڑوں حامیوں نے بڑیل سے اس ریلی کا آغاز کیا، جو سترکھ ناکہ، دھنوکھر، چھایا چوراہا، پولیس لائن، گنا دفتر، آواس وکاس سے ہوتے ہوئے بڑیل میں اختتام پذیر ہوئی۔

بارہ بنکی میں شراب اور گوشت کے خلاف ریلی

اس دوران بابا جئے گرودیو کے حامیوں نے شراب مخالف نعرے لگائے اور لوگوں سے شراب اور گوشت کو چھوڑنے کی اپیل کی۔

بابا جئے گرودیو کے حامیوں نے حکومت سے شراب پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے.

انہوں نے کہا کہ جب ایک آدمی شراب پیتا ہے تو اس کا ذہنی توازن برقرار نہیں رہتا جس کے سبب غلط کام کو انتجام دینے کے اندیشے مزید بڑھ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شراب سے انسان کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے معاشرے میں امن و امان متاثر ہوتا ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details