ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں بھارتی کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت شہید میجر ماینک وشنوئی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کنکر کھیڑا میں واقع ان کی رہائش گاہ پہنچے۔
راکیش ٹکیت کی میجر وشنوئی کے اہل خانہ سے ملاقات انہوں نے میجر وشنوئی کے اہل خانہ سے ملاقات اور کہا کہ ہم سب کو ان پر فخر ہے۔ انہوں نے بہت بہادری سے کام کیا۔ اس دوران انہوں نے اہل خانہ سے ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
جہاں ایک طرف راکیش ٹکیت نے میجر وشنوئی کے اہل خان سے ملاقات کی، وہیں دوسری جانب انہوں نے پریس کو خطاب کرتے ہوئے حکومت کی شدید نکتہ چینی کی۔انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں اب کسان خاموش نہیں رہیں گے۔
وہیں، انہوں نے ایم آئی ایم کے رہنما اسد الدین اویسی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ بی جے پی کے چاچا جان ہیں، کیونکہ وہ حیدرآباد سے یہاں آئے ہیں تو وہ بی جے پی کے مہمان ہوئے۔
راکیش نے کہا کہ جس طرح سے بی جے پی اترپردیش میں اویسی کی خاطرداری میں مصروف ہے۔ اس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ بی جے پی کی بی ٹیم ہیں۔ وہیں، انہوں نے اترپردیش کے سیاسی ماحول پر کہا کہ بی جے پی لوگوں میں نفرت پیدا کر کے سیاست کرنا چاہتی ہے، جسے اب برداشت نہیں کیا جائے گا۔