اردو

urdu

ETV Bharat / state

farmers Strike in Noida راکیش ٹکیٹ کسانوں کے دھرنے میں شامل ہوئے - کسانوں کے مسائل

راکیش ٹکیت آج صبح ریاست اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں تینوں اتھارٹی کے خلاف کسانوں کی ہڑتال میں شامل ہوئے اور اتھارٹی سے کسانوں کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کو کہا۔ Rakesh Tikait joined the farmers Strike in Noida

راکیش ٹکیٹ کسانوں کے دھرنے میں شامل ہوئے
راکیش ٹکیٹ کسانوں کے دھرنے میں شامل ہوئے

By

Published : Oct 15, 2022, 10:10 PM IST

نوئیڈا: کل پورے گوتم بدھ نگر کے کسان جمع ہوئے اور یمنا ایکسپریس وے کے زیرو پوائنٹ پر پہنچ کر مہاپنچایت منعقد کی اور اس کے بعد دھرنے پر بیٹھ گئے۔ شام کو عہدیداروں اور کسانوں کے درمیان بات چیت ہوئی لیکن وہ ناکام رہی۔ جیسے ہی دن نکلا، بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت کسانوں کے دھرنے میں پہنچ گئے اور کسانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

راکیش ٹکیت نے بتایا کہ وہ کل ہاتھرس میں تھے اور آج ہاتھرس سے مظفر نگر جارہے تھے اور یہاں زیرو پوائنٹ پر کسان ہڑتال کر رہے ہیں۔ اس میں وہ کسانوں کے ساتھ شامل ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ تینوں اتھارٹی کسانوں کے مسائل کو فوری حل کریں۔ کسانوں کو جلد ہی 64 فیصد بڑھا ہوا معاوضہ ملنا چاہیے۔ سب کو یکساں معاوضہ اور بے روزگاروں کو بھی روزگار ملنا چاہیے۔ Rakesh Tikait joined the farmers Strike in Noida

بی کے یو کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے کہا کہ انتظامیہ کو کسانوں سے بات کرنی چاہیے اور بات چیت کے بعد مسئلہ کا حل تلاش کرنا چاہیے۔ قابل ذکر ہے کہ جمعہ سے کسان زیرو پوائنٹ پر دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ کل یہاں ایک مہاپنچایت کا بھی اعلان کیا گیا تھا اور اتھارٹی کے عہدیداروں سے کسانوں کی بات چیت بھی ہوئی تھی لیکن وہ بات چیت بے سود رہی۔ فی الحال راکیش ٹکیٹ نے اتھارٹی کے عہدیداروں سے کسانوں کے مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کو کہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details