اردو

urdu

ETV Bharat / state

' اپنی ہی غلطیوں سے کمزور ہوئیں کمیونسٹ پارٹیاں'

بارہ بنکی میں سی پی آئی کے ضلع کونسل کے دفتر کا افتتاح کرنے آئے راجیندر یادو نے کہا کہ وہ جب اقتدار میں تھے تب انہوں نے عوام کے درمیان جانا چھوڑ دیا تھا، جس کی وجہ سے عوام میں ان کے تئیں غصہ پیدا ہوا۔

By

Published : Oct 10, 2020, 5:40 PM IST

آل انڈیا کسان سبھا کے ریاستی جنرل سکریٹری

ریاست اترپردیش کے شہر بارہ بنکی میں آل انڈیا کسان سبھا کے ریاستی جنرل سکریٹری اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) سے سابق رکن اسمبلی راجیندر یادو نے ملک میں کمیونسٹ پارٹی کے کمزور ہونے کے لئے خود کو ذمہ دار تسلیم کیا ہے۔بارہ بنکی میں سی پی آئی دفتر کی افتتاح کےلیے پہنچے راجیندر یادو نے کہا کہ وہ پھر سے کسانوں اور مزدوروں کے لیے تحریک کریں گے۔

آل انڈیا کسان سبھا کے ریاستی جنرل سکریٹری اور سابق رکن اسمبلی راجیندر یادو نے کہا کہ ان کی تحریک میں پیچھے ہونے کی وجہ سے ذات پر مبنی سیاسی پارٹیاں عمل میں آئیں اور ان کی پارٹی کمزور ہوگئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جو ملک کا ماحول ہے اس میں کمیونسٹ پارٹیاں ایک دفعہ پھر اقتدار میں آئیں گی۔

بارہ بنکی میں سی پی آئی کے ضلع کونسل کے دفتر کا افتتاح کرنے آئے راجیندر یادو نے کہا کہ وہ جب اقتدار میں تھے تب انہوں نے عوام کے درمیان جانا چھوڑ دیا تھا، جس کی وجہ سے عوام میں ان کے تئیں غصہ پیدا ہوا۔

بارہ بنکی میں سی پی آئی دفتر کی افتتاح کےلیے پہنچے راجیندر یادو

انہوں نے کہا کہ ہماری پہچان متحرک تھی، لیکن ہم نے عوام کے بنیادی مسائیل پر متحرک رہنا چھوڑ دیا، ان کی آواز نہیں بن پائے، جس کی وجہ سے سماجوادی پارٹی اور بی ایس پی جیسی تمام ذات پر مبنی پارٹیاں عمل میں آئیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی کھوئی ہوئی پہچان کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے پھر سے متحرک ہونے کی کوشش کر رہےہیں۔نئے کسان قانون، مزدور قانون اور بجلی کی اضافی قیمتوں کے خلاف بڑی تحریکیں چلائیں گے۔

واضح رہے کہ راجیندر یادو بارہ بنکی میں سی پی آئی کے ضلع کونسل کے دفتر کا افتتاح کرنے آئے تھے.

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details