اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان کی سیاست اور رکن اسمبلی کا بیان

مدھیہ پردیش کے بعد اب راجستھان کی سیاست میں کچھ کشمکش ہے، جس کے پیش نظر سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی نے شدید نکتہ چینی کی ہے۔

محبوب علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی پورے ملک میں اپنی حکومت لانا چاہتی ہے
محبوب علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی پورے ملک میں اپنی حکومت لانا چاہتی ہے

By

Published : Jul 13, 2020, 9:45 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد میں سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے رکن اسمبلی محبوب علی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت راجستھان کی سیاست میں کچھ اُتھل پُتھل ہے۔

راجستھان کی سیاست، اور رکن اسمبلی کا بیان

راجستھان کی سیاست پر اترپردیس کے ضلع امروہہ سے سماج وادی پارٹی کے موجودہ رکن اسمبلی اور سابق کیبینٹ وزیر محبوب علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی پورے ملک میں اپنی حکومت لانا چاہتی ہے۔

محبوب علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی پورے ملک میں اپنی حکومت لانا چاہتی ہے

انہوں نے کہا کہ جیسے ریاست مدھیہ پردیش میں ریاستی حکومت کو پلٹ کر اپنی حکومت بنائی اسی طرح سے بی جے پی اب راجستھان میں کانگریس کی سرکار پلٹ کر بی جے پی اپنی حکومت بنانا چاہتی ہے، لیکن یہ لوگ راجستھان میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔

مدھیہ پردیش کے بعد اب راجستھان ریاست کی سیاست میں کچھ کشمکش ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details