راج ببر کو وقت مقررہ پر بارہ بنکی کے زید پور میں آنا تھا، ان کا ہیلی کاپٹر نظر آیا، وہ ہیلی پیڈ تک آکر واپس فضا میں اڑ کر نظروں سے اوجھل ہوگیا۔
راج ببر کا ہیلی کاپٹر اترنے سے پہلے اُڑ گیا - راج ببر کا ہیلی کاپٹر اترنے سے پہلے اُڑ گیا
ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی پارلیمانی حلقے میں ریاستی کانگریس پارٹی کے صدر راج ببر کے آنے سے عوام میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔
متعلقہ تصویر
متعلقہ ویڈیو
اس لیے انتظار کر رہے لوگوں میں مایوسی کی لہر پھیل گئی، وہ اپنے رہنما کا دیدار نہ کرسکے، اور مایوسی کے عالم میں گھر واپس لوٹ گئے۔
تاہم کانگریس پارٹی کے علاقائی رہنماؤں نے انتظامیہ پر یہ الزام لگایا کہ راج ببر کے ہیلی کاپٹر کو نیچے اترنےنہ دیا۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ سبھی رہنماؤں کے ہیلی کاپٹر پکی زمین پر اترتے ہیں، تاہم راج ببر کے ہیلی کاپٹر کے لیے کچی زمین تھی، اس لیے وہ اتر نہ پایا۔ کیوں کہ دھول کی وجہ سے اسے ہیلی پیڈ سمجھ میں نہ آیا۔