اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارش سے کسانوں کے چہرے کِھل اٹھے

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی شہر میں ان دنوں مسلسل بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سےکسانوں کو خوب فائدہ ہو رہا ہے۔

By

Published : Jul 9, 2019, 7:53 PM IST

بارش سے کسانوں کے چہرے کِھل اٹھے

بارش سے کسانوں کے چہرے کِھل اٹھے

بارش سے کھیتوں میں پانی لبالب بھرا ہوا ہے اور کسان دھان بونے میں مصروف ہیں۔ کسانوں کو امید ہے کہ اگر بارش ایسے ہی ہوتی رہی تو اس برس دھان کی فصل بہتر ہوگی۔

بارہ بنکی میں جون کے مہینے میں 98 فیصد سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے اور جولائی کے 9 روز میں بھی بارش اچھی ہو رہی ہے۔ مسلسل بارش کسانوں کے لیے تحفہ ثابت ہو رہی ہے۔ بارش سے کھیت بھر گئے ہیں اور کسان دھان لگانے میں جٹ گئے ہیں۔

بارش کی وجہ سے کسانوں کے خرچ میں کمی آئی ہے اور اس سے سینچائی کی لاگت نہیں آ رہی ہے حالانکہ کچھ ایسے کسان بھی ہیں جن کے کھیت تیار نہیں ہو پائے تھے انہیں اب کھیت بنانے میں پریشانی ہے، لیکن وہ بھی بارش کو مفید مان رہے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ اب تک جس طرح کی بارش ہوئی ہے اس سے آگے بھی اسی طرح کی بارش ہونے کی امید ہے۔ جس کے مدنظر ماہرین کسانوں کو مشورہ دے رہیں کہ وہ وقت پر دھان کی فصل لگا لیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details