اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی میں ریل ریزرویشن شروع

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ریل ریزرویشن اور کینسلیشن کا کام شروع ہو گیا ہے۔ اس کی وجہ سے بیرون ریاست سے آمد و رفت میں بڑی راحت ملی ہے۔

ریل ریزرویشن اور کینسیلیشن شروع
ریل ریزرویشن اور کینسیلیشن شروع

By

Published : Jun 3, 2020, 3:50 PM IST

بارہ بنکی ریلوے اسٹیشن پر حسب معمول صبح آٹھ بجے سے چار بجے کے درمیان ریل ٹکٹ ریزرویشن اور کینسیلیشن کا کام کیا جا رہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

بڑی تعداد میں وہاں اس کے لئے بھیڑ بھی لگنے لگی ہے۔ سماجی فاصلے کی وجہ سے یہ لائن اور بھی لمبی لگنے لگی ہے۔

ریزرویشن کاؤنٹر پر ریزرویشن کرانے والوں سے بات چیت میں پتہ چلا کہ آہستہ۔ آہستہ زندگی لاک ڈاؤن کے غلبے سے نکل کر پٹری پر لوٹنے لگی ہے، کیوںکہ ریزرویشن کرانے میں زیادہ تر مزدور تھے۔

وہیں ریل سروسز شروع ہونے سے یہاں پھنسے مہاجر مزدوروں کو بھی آسانی ہو رہی ہے۔ ریزرویشن کی لائن میں وہ افراد بھی کھڑے نظر آئے۔

دوسری جانب ابھی ٹرینوں کی کمی اور ریلوے کا مکمل اسٹاف نہ آنے کی وجہ سے کچھ افراد کو دقتیں بھی پیش آ رہی ہیں۔ بارہ بنکی ریلوے اسٹیشن سے صرف چھ ٹرین ہی گزر رہی ہیں، لیکن مسافر تمام جگہ کے لئے ریزرویشن کرانے آ رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details