اردو

urdu

By

Published : Apr 4, 2020, 12:16 PM IST

ETV Bharat / state

ریلوے 20 ڈبے کا آئیسولیشن وارڈ تیار کررہا ہے

کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی جیسے جیسے تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ویسے بھارتی ہسپتال میں طبی سہولیات کو لیکر حکومت پر سخت تنقید کی جارہی ہے، وہیں محکمہ ریل نے بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع وارانسی کے مڑواڈیہہ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے 20 ڈبے کو آئسولیشن وارڈ میں تبدیل کررہا ہے۔

ریلوے 20 ڈبے کا آئیسولیشن وارڈ تیار کررہا ہے
ریلوے 20 ڈبے کا آئیسولیشن وارڈ تیار کررہا ہے

بھارتی ریلوے نے بنارس کے مڑواڈیہہ ریلوے اسٹیشن پر 20 کوچ کو آئیسولیشن وارڈ بنانے کا حکم نامہ جاری کیا ہے، اب تک دو ڈبے آئیسولیشن میں تبدیل کیے جا چکے ہیں جس میں طبی سہولیات کے سارے سامان نصب کر دیئے گئے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

آئیسولیشن وارڈ میں غسل خانہ، بیت الخلاء پلاسٹک کا پردہ صحت طبی سہولیات کی نقطہ نظر سے سبھی سہولت فراہم کئے گئے ہیں۔

ٹرین کے ڈبے کو آئیسولیشن میں تبدیل کرنے والے چندن کمار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دو کوچ کو تین سے چار دن میں آئسولیشن وارڈ میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

ٹرین میں آئیسولیشن وارڈ

انہوں نے بتایا کہ مریضوں کی زیادتی کے باعث ایسا کیا جا رہا ہے۔ اگر کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا تو ٹرین کے کوچ کے آئسولیشن وارڈ میں انہیں داخل کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details