اردو

urdu

ETV Bharat / state

بریلی: ریلوے ملازمین کا احتجاج - Railway employees angry with government policies

مرکزی حکومت کی پالیسیوں سے ناراض ریلوے ملازمین نے بریلی میں احتجاج کیا۔

بریلی: ریلوے ملازمین کا احتجاج
بریلی: ریلوے ملازمین کا احتجاج

By

Published : Oct 8, 2020, 8:21 AM IST

ریاست اترپردیش کے بریلی میں محکمۂ بجلی کے بعد اب ریلوے ملازمین نے این ای آر ڈویژن کے یونین سیکریٹری رجنیش تیواری کی قیادت میں حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

اس دوران یونین عہدیداروں نے مرکزی حکومت کی پالیسیوں میں نجکاری، کارپوریشن نظام، نئی پنشن، تیس برس کی سرکاری ملازمت یا پچپن برس میں رٹائرمنٹ کے زیرِ غور منصوبہ کی سخت مذمت کی۔

ویڈیو
مرکزی حکومت کی جانب سے ملازم مخالف فیصلے پر ریلوے ملازمین نے سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ 'این ای ریلوے ملازمین نے کانگریس پارٹی کے زیر اہتمام تحریک شروع کر دی ہے تاکہ حکومت اپنی مرضی کے مطابق غلط فیصلہ لینے سے باز آئے۔ اس تحریک کے بعد بھی اگر حکومت انتباہ نہیں کرتی ہے تو ریلوے ملازمین تاریخی پہیہ جام کریں گے۔واضح رہے کہ رجنیش تیواری نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ نوجوانوں کی طاقت کو نظرانداز نہ کرے، ورنہ لڑائی جاری رہے گی، انہوں نے کہا کہ 'نوجوانوں نے ہی ملک کے لیے جنگ آزادی کی لڑائی لڑی تھی اور اب وہ اپنے مستقبل کے لئے جنگ لڑنے کو تیار ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details