مرکزی حکومت کی جانب سے ریلوے کے بہت سے محکمات کی نجکاری کی جارہی ہے اور تب سے ہی لگاتار ریلوے ملازمین پر نئے نئے قوانین لاگو کیے جارہے ہیں اور ان سب کے خلاف اب ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں نارتھ ریلوے کے ملازمین احتجاج کررہے ہیں۔
مرکزی حکومت کے خلاف ریلوے ملازمین سڑکوں پر اترے نارتھ ریلوے ملازمین کی جانب سے وزیر ریلوے پیوش گوئل اور وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹویٹ کرکے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ریلوے کی نجکاری پر روک لگائی جائے۔
نارتھ ریلوے مینس یونین کے سبھی کارکنان نے مرادآباد ریلوے اسٹیشن پر ریلوے کی نجکاری کی مخالفت کی اور ایک میمورنڈم صدر جمہوریہ کو روانہ کیا۔
نارتھ ریلوے مینس یونین کے مرادآباد منڈل صدر سہیل خالد نے بتایا کہ مرکزی حکومت 113 روٹ پر پرائیویٹ ٹرین چلانے کی بات کر رہی ہے لیکن ریلوے ملازمین ایسا نہیں ہونے دیں گے اس کے لیے اگر ریلوے کا چکا بھی جام کرنا پڑا تو کیا جائے گا۔