اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rail Services Resumed at Bithoor: کانپور کے بیٹھور میں ریل خدمات 20 برس بعد دوبارہ بحال

کانپور کے بٹھور علاقہ میں Rail Services Resumed at Bithoor بیس سال بعد آج پھر سے ریل کی سہولت دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس علاقے میں ریلوے اسٹیشن انگریزوں کے زمانے سے قائم تھا۔ کانپور کے بٹھور علاقہ میں ریلوے اسٹیشن Railway Station in Bithoor کا راجناتھ سنگھ نے ورچوئل طریقے سے افتتاح کیا۔

Rail Services Resumed at Bithoor: کانپور کے بیٹھور میں ریل خدمات 20 برس بعد دوبارہ بحال
Rail Services Resumed at Bithoor: کانپور کے بیٹھور میں ریل خدمات 20 برس بعد دوبارہ بحال

By

Published : Jan 9, 2022, 5:35 PM IST

کانپور کے مغربی کنارے پر واقع بیٹھور کا علاقہ تاریخی مقام Historical Place Bithoor رکھتا ہے۔ یہاں پر ہندوؤں کے کئی مذہبی مقامات کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی بھی کئی تاریخی مساجد Historical Mosque in Bithoor ہیں۔

اس کے علاوہ بھارت کی تاریخ History of India میں آزادی کی جنگ میں اہم کردار ادا کرنے والے ناناراؤ پیشوا کا تعلق بھی یہیں سے تھا۔ ان کے قلعہ کا کچھ حصہ یہاں پر آج بھی قائم ہے۔

کانپور کے بیٹھور میں ریل خدمات 20 برس بعد دوبارہ بحال

اس جگہ کی تاریخی حیثیت کو دیکھتے ہوئے حکومت گزشتہ کچھ برسوں سے اسے ٹورسٹ پلیس بنانے کی طرف توجہ دے رہی ہے۔ بیٹھور ریلوے اسٹیشن کا نام Bithoor Railway Station بھی بدل کر برہماورت ریلوے اسٹیشن نام رکھ دیا گیا ہے۔

ابھی تک بیٹھور جانے کے لیے تین جگہ سواریوں کو بدلنا پڑتا تھا، لیکن اب پھر سے ٹرین کے چلنے سے بیٹھور جانا آسان ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کانپور سینٹرل اسٹیشن سے دن میں دو بار ٹرین چلا کرے گی، جو سوا گھنٹے میں چار اسٹیشنز ہوئے بیٹھور تک کا سفر طے کریگی۔

یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد میٹرو ریل خدمات میں خلل

لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر برہماورت ریلوے اسٹیشن کی لائن کو گنگا پار آگے بڑھا دیا جائے تو یہ ہردوئی، بریلی، مرادآباد روٹ پر جانے کا سب سے نزدیک کا راستہ ہوگا۔ ابھی تک کانپور سے بریلی، مرادآباد جانے کے لیے مسافروں کو لکھنؤ ہو کر جانا پڑتا ہے۔ Rail Services Resumed at Bithoor

ABOUT THE AUTHOR

...view details