ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں لاک ڈاؤن کے بعد سے بند ریل خدمات کو اب محدود پیمانے پر پھر سے شروع کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ ریل نے فی الحال پورے ملک میں 80 ٹرینز چلانے کا اعلان کیا ہے، ان میں دو ٹرینز مئو سے چل رہی ہیں۔
ضلع مئو ریلوے سٹیشن سے فی الحال دو ٹرینز روزانہ چلیں گی، لاک ڈاؤن کا اعلان ہوتے ہی ملک بھر میں ٹرینز کی آمد و رفت بند ہوگئی تھی، تاہم کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے احتیاطی اقدامات کے تحت یہ فیصلہ لیا گیا تھا۔
مئو میں ریل خدمات محدود پیمانے پر شروع اب محکمہ ریل نے پورے ملک میں 80 ٹرینز چلانے کا اعلان کیا ہے، جس میں شہر مئو سے دو ٹرینز بھی شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ شہر مئو سے کرشک ایکسپریس اور چَوری چَورا ایکسپریس لاک ڈاؤن سے پہلے اپنی خدمات انجام دے رہی تھیں، جنہیں بند کردیا گیا تھا، تاہم اب اس کے چلائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ فی الحال ان ٹرینز کو اسپیشل ٹرین کے طور پر نئے ٹرین نمبر کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ لکھنؤ سے وارانسی سٹی کے درمیان چلنے والی کرشک ایکسپریس بنارس سے مئو آمد ورفت کرنے والے مسافروں کے لیے بے حد اہم ٹرین ہے، جس کو اسپیشل ٹرین کے طور پر شروع کیا گیا ہے۔
چھ ماہ سے زائد عرصہ سے بند رہی اس ٹرین کو شروع کرنے سے مسافروں نے راحت محسوس کی ہے۔
واضح رہے کہ ٹرین کی مئو آمد کے وقت حفاظت اور صحت کا پورا انتظام کیا گیا ہے، تاہم پلیٹ فارم پر داخل ہونے والے اور باہر آنے والے مسافروں کی پہلے تھرمل سکریننگ اور پھر سنیٹائزیشن کیا جارہا ہے۔ کسی بھی مسافر کو بغیر تھرمل اسکریننگ کے پلیٹ فارم کی حدود میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد پہلی بار مئو پہنچی کرشک ایکسپریس میں بھی سوشل ڈسٹینسنگ کا پورا خیال رکھا گیا ہے۔