امیٹھی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی 18 دسمبر کو امیٹھی Rahul, Priyanka's visit to Amethi کا دورہ کریں گے۔
اس دوران راہول، پرینکا جگدیش پور کے رام لیلا میدان سے ہریماؤ گاؤں تک مودی حکومت کی پالیسیوں March against policies of Modi government کے خلاف 6 کلومیٹر کی پد یاترا میں حصہ لیں گے۔ کانگریس نے راہل اور پرینکا کی پد یاترا کو کامیاب بنانے کے لیے پوری طاقت لگا دی ہے۔ راہول اور پرینکا کے استقبال کے لیے مختلف مقامات پر استقبالیہ گیٹ بنائے گئے ہیں۔
اس ضمن میں کانگریس کی ضلع یونٹ کے ترجمان اروند چترویدی نے بتایا کہ 18 دسمبر کو صبح دہلی سے لکھنؤ کے اموسی ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد راہل اور پرینکا سڑک کے ذریعے امیٹھی جائیں گے۔ وہ یہاں کی مخصوص اسمبلی سیٹ جگدیش پور کے رام لیلا میدان سے ہریماؤ گاؤں تک مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف 6 کلومیٹر کی پد یاترا March against policies of Modi government میں حصہ لیں گے۔