اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra راہل گاندھی کی یاترا جوڑنے کی نہیں بلکہ لڑنے اور لڑانے کی ہے، اندریش کمار - بھارت جوڑو یاترا پر اندریش کمار کی تنقید

نئی دہلی کے موتیہ خان میں مسلم راشٹریہ منچ کے زیر اہتمام کمبل تقسیم پروگرام میں منچ کے سرپرست اندریش کمار نے کہا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو مہم ہندوستان کو متحد کرنے کے لیے نہیں بلکہ لڑنے اور لڑانے کے لیے ہے۔ اس صورت میں اس مشن کو ناکام کہا جائے گا۔Indresh Kumar's Criticism of Bharat Jodu Yatra

اندریش کمار
اندریش کمار

By

Published : Jan 10, 2023, 7:14 PM IST

کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کی زبردست کامیابی، حمایت اور مقبولیت سے آر ایس ایس کی گھبراہٹ اور بے چینی کھل کر سامنے آنے لگی ہے۔ مسلم راشٹریہ منچ کے چیف اندریش کمار نے کہا ہے کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی جہالت سے بھرے ہوئے ہیں اور انسانیت بھی کھو رہے ہیں۔ دراصل ہریانہ میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے آر ایس ایس، بی جے پی اور حکومت پر الزام لگایا تھا کہ 21ویں صدی کے 'کوراو' خاکی ہاف پتلون پہنتے ہیں اور 'شاخا ئیں' چلاتے ہیں۔ اس کے جواب میں آر ایس ایس کے سینئر لیڈر اندریش کمار نے اپنا شدید ردعمل دیا ہے۔ Indresh Kumar's Criticism of Bharat Jodu Yatra


راہل نے یہ بھی کہا کہ آر ایس ایس کے لوگ کبھی 'ہر ہر مہادیو' نہیں کہتے کیونکہ بھگوان شیو 'تپسوی' تھے اور یہ لوگ ہندوستان کی 'تپسیہ' پر حملہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے 'جے سیا رام' سے دیوی سیتا کو ہٹا دیا ہے۔ یہ لوگ ہندوستان کی ثقافت کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ راہل ایک فرضی ہندو ہیں، جسے نہ تو علم ہے اور نہ ہی تہذیب کی کوئی معلومات ہے۔ اندریش کمار نے کہا کہ راہل گاندھی کو غلط حرکت نہیں کرنی چاہیے۔ پہلے ہی ملک کے عوام نے انہیں اس وجہ سے مسترد کر دیا ہے۔

اس موقع پر اندریش کمار نے پیغام دیا کہ ذات پات، مذہب، زبان اور سیاسی پارٹیوں کی بنیاد پر تقسیم ہونے کے بجائے لوگوں کو مل جل کر رہنا چاہیے، جیسے چاول کے ساتھ دال اور گڑ کے ساتھ تل مل کر سنکرانتی کے تہوار کو مزیدار بناتا ہے۔ اسی طرح سب لوگ مل کر اس ملک کو خوبصورت بنائیں۔ مسلم راشٹریہ منچ کا مقصد یہ رہا ہے کہ ملک میں کوئی بھوکا نہ سوئے، کوئی جسم بے پردہ نہ رہے، ہر ایک کے سر پر چھت ہو۔

دہلی میں اب تک ساڑھے چار ہزار کمبل تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ پیر کو اندریش کمار کی قیادت میں دہلی کے پہاڑ گنج میں مہاراشٹر رنگاین میں غریبوں میں کمبل تقسیم کیے گئے، جبکہ منگل کو موتیہ خان میں بے سہاراوں میں کمبل تقسیم کیے گئے۔ اس سلسلے میں مسلم راشٹریہ منچ کی ٹیم نے ملک کی کئی ریاستوں میں اپنی مہم شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:SP Leader Shahid Manzoor 'بھارت جوڑو یاترا آپسی اتحاد کا سبب بنے گی'

ABOUT THE AUTHOR

...view details