راہل گاندھی اس سال بھی اپنی سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن بارہ بنکی کے کانگریس کارکنان نے ان کے سالگرہ کے موقع پر سیوا ستیہ گرہ سپتاہ کے تحت اس روز عوام کی خدمت کرنے کا فیصلہ کیا۔
کانگریس ضلع صدر محمد محسن اور ایس سی ایس ٹی محکمہ وسط زون کے ریاستی صدر اور ریاست ترجمان تنج پنیا کی قیادت میں کانگریس کارکنان نے کل اسپتال جاکر مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو پھل تقسیم کئے۔ ساتھ ہی ان کے جلد از جلد ٹھیک ہونے کی دعا کی۔